
سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی فوج کے چرچے
پاکستان انڈیا معرکے کے بعد پاک فوج کو سوشل میڈیا پر بھی پزیرائی مل رہی ہے، بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے 3 فرانسیسی رفال لڑاکا طیارے مار گرائے، خاص طور پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’رفال ایک نہایت طاقتور طیارہ ہے، اگر اسے صحیح طریقے سے چلایا جائے۔‘ پریس بریفنگ میں کیے گئے اس تبصرے کا ویڈیو کلپ بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مذاق میں لکھا کہ : ’پاکستانی فوج نے پوری دنیا میں بالی ووڈ کو تباہ کر دیا ہے، سارا سوشل میڈیا پاکستانی فوجیوں اور پائلٹس کا دیوانہ نظر آیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ : ’یہاں تک کہ ہندوستانی بھی (ہمارے) فوجیوں کے گرویدہ ہو گئے۔‘








