سوشل میڈیا صارفین نےمولاناطارق جمیل کی حمایت کردی

ہاٹ لائن نیوز : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے میاں بیوی کے تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار مشترکہ خاندانی نظام کو قرار دے دیاہے۔
پاکستان میں مشترکہ خاندانی نظام بہت عام ہے جو ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ نظام اب بھی زیادہ تر خاندانوں میں رائج ہے جہاں ایک سے زیادہ خاندان اکٹھے رہتے ہیں اور اکثر یہ نظام گھروں میں خاندانی جھگڑوں کا باعث بنتا ہے اور خاندان کے افراد کے درمیان بہت سےمسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس رواج کو فروغ دینے میں ڈراموں اور فلموں نے بھی بڑا کردار ادا کیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اس نظام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام نے میاں بیوی کا رشتہ تباہ کر دیا ہے جو سب سے مضبوط رشتہ تھا۔









