سوشل میڈیا شخصیت احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

0
242
سوشل میڈیا شخصیت احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ، انتقال کر گئے۔ عمر کو ان کے بھائی کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرامز، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشنز میں دیکھا گیا، جہاں ان کی معصوم حرکات اور باتیں ناظرین کو بے حد پسند آتی تھیں۔

احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیر کی صبح عمر کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ تاہم، اس افسوسناک واقعے کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے احمد شاہ اور ان کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی عمر شاہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعائیہ پیغام شیئر کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave a reply