
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے صوبے میں 6 سے 11 محرم تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر نامناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 5 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ کیجانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے پنجاب میں سوشل میڈیا فورمز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر 6 سے 11 محرم تک بند کیے جائیں۔









