سوریا کمار یادیو سے منسوب بیان پر خوشی مکھرجی کی وضاحت

0
109
سوریا کمار یادیو سے منسوب بیان پر خوشی مکھرجی کی وضاحت

ایم ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو اسپلٹس وِلا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق گردش کرنے والے بیان پر اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔
خوشی مکھرجی کے مطابق ان کے اور سوریا کمار یادیو کے درمیان کسی قسم کا رومانوی تعلق نہیں رہا، جبکہ ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے منسوب کچھ بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کے باعث ان کے حوالے سے غلط تاثر پھیلا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب کے دوران خوشی مکھرجی نے کہا تھا کہ کئی کرکٹرز ان میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم وہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔ اسی موقع پر انہوں نے سوریا کمار یادیو کا نام بھی لیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ انہیں ماضی میں متعدد پیغامات بھیجا کرتے تھے، تاہم اب ان کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ابھی تک سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں یا وضاحت پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply