سورج کی روشنی سےچارج ہونےوالا لیپ ٹاپ، قیمت کیاہوگی؟

0
179
سورج کی روشنی سےچارج ہونےوالا لیپ ٹاپ، قیمت کیاہوگی؟

چین کی ٹکنالوجی کمپنی ، لینووو نے 20 منٹ میں سورج کی روشنی سےچارج ہونیوالے لیپ ٹاپ کا اعلان کردیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق ، حالیہ موبائل ورلڈ کانگریس میں شمسی توانائی سے چارجڈ لیپ ٹاپ کا اعلان کیا گیا تھا ، جو صارفین کو گھر سے کام کے بجائے ورک فرام سن کرنیکی طرف راغب کریگا۔

رپورٹ کیمطابق ، کمپنی نے ابھی تک شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ کی تیاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے ، لیکن اسکی تھنک بک پلس ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروائی گئی تھی ، جو اب جون 2025ء میں 3،499 ڈالرز میں دستیاب ہوگی ، لیکن یہ لیپ ٹاپ فی الحال دستیاب نہیں ۔

Leave a reply