سورج آج 12 بجے کے بعد عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا

0
159
سورج آج 12 بجے کے بعد عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا

سورج آج 12 بجے کے بعد عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا

مکہ مکرّمہ میں سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا وقت دوپہر کے 12 بجکر 27 منٹ ہو گا، یہ واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب سورج خط استوا سے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے، سورج 89.5 ڈگری پر ہو گا جس کے باعث خانہ کعبہ یا کسی بھی مجسم عمارت کا سایہ نہیں ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے قبلہ کا درست تعین ہو سکے گا، قبلہ کا تعین کرنے کے لیے کسی بھی جگہ سے مکہ مکرّمہ کے وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے، جس سمت میں سورج اس وقت دکھائی دے گا وہی قبلہ کی درست سمت ہو گی۔

Leave a reply