
سورج آج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا
آج دوپہر کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کر اٹھارہ منٹ پر یہ فلکیاتی نظارہ دیکھا جائے گا، فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال یہ نظارہ دیکھا جاتا ہے جس سے دنیا بھر میں خانہ کعبہ کے سمت کی تعین میں مدد ملتی ہے۔
فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر نے کہا کہ سورج کے اس طرح خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے بغیر کسی جدید آلات کا استعمال کیے قبلہ رخ کا درست تعین کیا ہو سکتا ہے، دنیا کے کسی بھی مقام سے سورج کا تعین کرنے کے لیے سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج ہو گا وہ قبلہ کی درست سمت ہو گی۔









