
سورج آج بھی سوا نیزے پر رہے گا
کراچی میں آج بھی سورج سوا نیزے پر رہے گا اور موسم انتہائی گرم ہو گا ، جس کے سبب شہر کا پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے, دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہنے سے شدت بڑھ جائے گی اور شمال مشرق اور مغرب کی سمت سے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی، ہیٹ ویو میں راتیں بھی گرم رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا،
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔









