
ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ کے جمیل پورہ میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے چھت پر سوئے ہوئے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیوی اور مسالا سمیت2افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 ولایت اورمسرت بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک بچی حرم، 80 سالہ حنیفاں بی بی اور تیس سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔








