سوئے ہوئے خاندان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

0
181
سوئے ہوئے خاندان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا، آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کیمطابق گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر گھر میں سوئے ہوئے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ملزم اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا، مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جب کہ ملزمان میں مقتول کا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply