
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں کہا کہ بچے کی تنہا پرورش ایک مشکل اور چیلنجنگ کام ہے۔
ثانیہ مرزا نے بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سنگل پیرنٹنگ اور دیگر موضوعات پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ بیٹے کی تنہا پرورش ان کے لیے مشکل ہے کیونکہ وہ کام کے ساتھ ساتھ متعدد ذمہ داریوں کو بھی نبھاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں رہتے ہوئے ہفتے بھر کے لیے سفر پر جانا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے، کیونکہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں رہ پاتیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا، جو بیٹے کے ساتھ رہ کر ان کی مدد کرتی ہیں۔
ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ اکیلے کھانا نہ کھانے کی عادت کے باعث بعض اوقات رات کا کھانا چھوڑنا پڑتا ہے، جس نے غیر ارادی طور پر ان کے وزن میں کمی میں مدد کی۔







