سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
49

اسلام آباد – انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے عمر ایوب کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تینوں رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی حکم نامے میں جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ نامزد ملزمان ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

یہ کیس 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے دوران پیش آنے والی ہنگامہ آرائی کے بعد درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply