سندھ کابینہ نےایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 منظورکرلیا

0
174
سندھ کابینہ نےایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 منظورکرلیا

ہاٹ لائن نیوز : ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی سندھ کابینہ نے منظوری دیدی ہے، اس بل کےتحت ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس وفاقی بورڈ آف ریونیو کیبجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کریگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہےکہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچرانکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کیجائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آباد اراضی کو چھپایا گیا تواس پر جرمانہ عائدکیاجائیگا۔

ایگریکلچر انکم ٹیکس کےتحت چھوٹی کمپنیوں پر 20 فی صد جبکہ بڑی کمپنیوں پر 28 فی صد ٹیکس عائدہوگا۔ 150 ملین روپے تک زرعی آمدنی حاصل کرنیوالے افراد اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔

زرعی آمدنی 150 ملین روپے سے 2سوملین روپے تک ہونے پر 1 فی صد، جبکہ 2سو ملین روپے سے 2سو50 ملین روپے تک 2 فی صد، 2سو50 ملین روپے سے 3سوملین روپے تک 3 فی صد، 3سوملین روپے سے 3سو50 ملین روپے تک 4 فی صد، 3سو50 ملین روپے سے 4سوملین روپے تک 6 فی صد، 4سوملین روپے سے 5سوملین روپے تک 8 فی صد اور 5سوملین روپے سے زائد زرعی آمدنی پر 10 فی صد ایگریکلچر انکم ٹیکس عائد کیاجائیگا۔

Leave a reply