
ہاٹ لائن نیوز : سندھ میں محرم کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر صوبے میں فوج، رینجرز ، ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
سول انتظامیہ کے حکم پر فوج اور ایف سی فوری طور پر کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک کے دیگر حصوں کیطرح سندھ میں بھی فوج تعینات کی جائیگی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کی مدد کیلیے فوج کو تعینات کیا جا رہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر ہوگی، تعیناتی کا اختیار صوبوں کو ہوگا۔









