سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع

0
107
سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 12 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران احتجاج، دھرنوں، ریلیوں اور دیگر عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امن و امان قائم رکھنے میں تعاون کریں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوامی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیرمتوقع ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Leave a reply