سندھ اسمبلی کےارکان گوشوارےجمع نہ کرانے پرمعطل ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سندھ اسمبلی کے متعدد ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان سندھ اسمبلی پر بوجھ پڑ گیا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر سندھ اسمبلی کے 15 ارکان کو معطل کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے ان ارکان سمیت دیگر 55 ارکان کی فہرست جاری کی تھی، ان 15 ارکان نے الیکشن کمیشن کی فہرست جاری ہونےپر بھی گوشوارےجمع نہیں کروائےتھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےگوشوارے جمع نہ کرانےپرمعطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔









