
ہاٹ لائن نیوز : ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کےسکینڈل کی نیب انکوائری کےلئےدرخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر فریقین سے جواب طلب کیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کےتوسط سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی۔ جی نیب لاہور، ڈی۔ جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سرکاری ادارے کےجعلی لیٹر پر ہزاروں گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے،سمگل شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن سے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا گیا ہے،نیب کی انکوائری میں جعل سازی ثابت ہوئی ہے،ایکسائز کے ملوث عملے اور افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے انکوائری بھی انہی کے پاس بھجوا دی،عدالت قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کےخلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرے۔









