سموگ کے تدارک کا ذمہ دار ادارہ غیر فعال نکلا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے والا ادارہ غیر فعال ہو گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کار پارک کباڑ خانے میں تبدیل ہو گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس ٹیسٹ کرنے والی گاڑی اور دیگر گاڑیاں غیر فعال ہوگئیں۔
محکمہ ماحولیات کی کئی گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں جبکہ کئی گاڑیوں کے پارٹس چوری ہوگئے۔ کئی ناکارہ گاڑیاں اینٹوں پر کھڑی ہیں، گاڑیوں کے ٹائر خراب ہو گئے ہیں۔
گاڑیاں ناقابل استعمال ہونے پر محکمہ ماحولیات نے مزید نئی گاڑیاں طلب کیں۔ محکمہ سموگ پر قابو پانے کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہے۔









