سموگ کے باعث سینےکے امراض میں شدیداضافہ

ہاٹ لائن نیوز : میر خلیل الرحمان سوسائٹی اور پاکستان چیسٹ فاؤنڈیشن کےزیر اہتمام سینے کی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمود علی ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، ڈاکٹر ظہیر نے سینے کی بیماریوں کی وجوہات، علامات، روک تھام ، علاج کے بارے میں بتایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ دیگر عوامل کیساتھ سینے کی بیماریوں میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہے، سموگ کیوجہ سے سینے کی بیماریاں بھی زیادہ پھیل رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق سموگ کے باعث گزشتہ 2 ماہ کےدوران سینےاورسانس کی تکلیف میں مبتلامریضوں کی تعداد میں شدیداضافہ ہوا ہے، انسانی صحت کیساتھ ساتھ اسموگ سے درخت بھی متاثر ہو رہے ہیں۔








