سموگ: جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : سموگ کی شدید لہر کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت جمعہ، ہفتہ ، اتوار کو لاہور اور ملتان میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ رات 8 بجے تک ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، سموگ صحت کے بحران میں تبدیل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اسکولوں میں مزید چھٹیاں دینے سمیت مزید اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
669 اے کیو آئی کے ساتھ رحیم یار خان پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، دوسرے نمبر پر لاہور اور تیسرے نمبر پر ملتان ہے۔








