سمندر کی تہہ میں موجود ٹانگوں والی انوکھی مچھلی

0
194
سمندر کی تہہ میں موجود ٹانگوں والی انوکھی مچھلی

ہاٹ لائن نیوز : ماہرین نے ایک ایسی مچھلی کے بارے میں تحقیق کی ہے جو تیرتی نہیں بلکہ سمندر کی تہہ پر چلتی ہے اور اس کے لیے قدرت نے اسے ٹانگیں دی ہیں۔

کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مچھلی اس بات کے بارے میں غیر معمولی بصیرت فراہم کر سکتی ہے کہ انسانوں اور دیگر جانداروں میں مختلف خصلتوں کا ارتقا کیسے ہوا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کوری آلریڈ نے کیپ کوڈ پر میرین بائیولوجیکل لیبارٹری میں 2019 میں مچھلی کو دیکھا۔

آلریڈ اور اس کے ساتھیوں کو ایک ایسی مچھلی نے حیران کیا جو سمندر کی تہہ میں تیرنے کی بجائے اپنی کئی ٹانگوں پر چلتی تھی۔ انہوں نے جینیات کے حوالے سے ‘سی رابنز’ کے بارے میں تحقیق کی۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جو ٹانگیں سمجھتے ہیں وہ دراصل مچھلی کے پر ہیں۔

Leave a reply