سمندر میں توانائی کی تلاش: ماڑی انرجیز کے نام 23 آف شور بلاکس

0
119
سمندر میں توانائی کی تلاش: ماڑی انرجیز کے نام 23 آف شور بلاکس

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 23 نئے آف شور بلاکس ایوارڈ کیے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، یہ بلاکس سمندری علاقے میں توانائی کی دریافت کے لیے جاری بولیوں کے نتیجے میں دیے گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز میں سے 18 بلاکس پر وہ خود آپریٹر ہوں گے جبکہ باقی 5 بلاکس جوائنٹ وینچر کے تحت شراکت دار کے طور پر دیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ماڑی انرجیز نے اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کے بعد ڈرلنگ میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، کامیاب بولیوں سے تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر کام ہوگا اور اس میں 4 توانائی کمپنیز جوائنٹ وینچر شراکت دار کے طور پر شامل ہوں گی۔

Leave a reply