
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے سے 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 45 سالہ موسیٰ، 40 سالہ رابعہ اور 20 سالہ گلشن شامل ہیں۔ انکے علاوہ نسرین، روشنی، نوید، رفیق ، عنبرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔









