
ہاٹ لائن نیوز : سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کا ٹیزر جو جمعہ کو ریلیز ہونا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فلمسازوں نے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے جب شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی آنے والی فلم کا ٹیزر دیکھ سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر جمعہ کو سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی۔ اس کے لیے سلمان خان کے مداح کافی پرجوش تھے۔ لیکن اب اسکی ریلیز منسوخ کر دی گئی ہے۔
فلمسازوں کے مطابق یہ فیصلہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی موت کے سوگ کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیزر اب 28 دسمبر کی صبح ریلیز کیا جائے گا۔








