سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کھٹائی میں پڑ گئی

0
234
سلمان خان کی فلم 'سکندر' کھٹائی میں پڑ گئی

ہاٹ لائن نیوز : رشمیکا مندانا، جو اس وقت سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل اپنی آنیوالی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، حال ہی میں جم میں انجری کا شکار ہوئیں، جسکے نتیجے میں شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ تاہم ابھی تک زخمی ہونیکی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

رشمیکا کے قریبی ذرائع کیمطابق، رشمیکا حال ہی میں جم میں زخمی ہوئی ہیں اور آرام کیساتھ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ تاہم اس سے انکے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور بہت جلد سیٹ پر دوبارہ کام شروع کر دینگی۔

پشپا 2 اداکار کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوٹنگ شیڈول پر واپس آنے سے پہلے مکمل طور پر صحت یاب ہونیکے لیے کام سے مختصر وقفہ لیں۔

Leave a reply