سلمان خان کاانتہائی قریبی دوست چل بسا

0
206
سلمان خان کاانتہائی قریبی دوست چل بسا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے قریبی دوست دنیامیں نہ رہا، خاندان کے دیگر افراد سوگوار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا پالتو کتا ‘ٹورو’ انتقال کر گیا جس کی خبر اداکار کی دوست اور اداکارہ لولیا ونٹور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

لولیا ونٹور نے سلمان خان کے پالتو کتے کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھاہے کہ ٹورو کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سلمان خان کےپالتو کتے کے مختلف کلپس ایک ساتھ جڑےہوئےتھے۔

Leave a reply