سلمان خان ایوارڈ شوز میں پرفارمنس کا معاوضہ لینے والے پہلے بالی وڈ اداکار؟

0
182
سلمان خان ایوارڈ شوز میں پرفارمنس کا معاوضہ لینے والے پہلے بالی وڈ اداکار؟

ایک بھارتی ٹاک شو کے دوران سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا کہ سلمان خان وہ پہلے بالی وڈ اسٹار تھے جنہوں نے ایوارڈ شوز میں اسٹیج پرفارمنس کا معاوضہ طلب کیا۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ابتدا میں ایوارڈ تقاریب میں بغیر کسی معاوضے کے پرفارم کیا، کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اداکاروں کو ان تقریبات میں پرفارمنس کے لیے رقم بھی دی جاتی ہے۔

اسی موضوع پر ماضی میں سلمان خان بھی ایک انٹرویو میں بتا چکے ہیں کہ ایک معروف ایوارڈ شو کے لیے انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ انہیں “بیسٹ ایکٹر” کا ایوارڈ دیا جائے گا، اسی وعدے پر وہ اپنے خاندان کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ لیکن ایوارڈ کسی اور کو دے دیا گیا، جس پر انہوں نے اسٹیج پرفارمنس سے انکار کر دیا۔

سلمان خان کے مطابق، منتظمین نے انہیں منانے کے لیے پرفارمنس کا معاوضہ دینے کی پیشکش کی، جس پر انہوں نے جو رقم مانگی، وہ منظوری بھی حاصل کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد اداکاروں کو ایوارڈ شوز میں پرفارم کرنے اور میزبانی کے لیے باقاعدہ معاوضہ دیا جانے لگا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی 2015 میں ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو میں صرف 4 منٹ کی پرفارمنس کے بدلے 1 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ حاصل کیا تھا۔

جبکہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور ریتھک روشن جیسے بڑے نام ایوارڈ شوز میں پرفارمنس کا معاوضہ ایک کروڑ سے تین کروڑ بھارتی روپے تک وصول کرتے ہیں۔

Leave a reply