سلمان اکرم راجا کا عمران خان کی آنکھ کی سرجری کا دعویٰ

0
87
سلمان اکرم راجا کا عمران خان کی آنکھ کی سرجری کا دعویٰ

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے۔ ان کے مطابق عمران خان کو ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے پانچ دن تک حقائق چھپاتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے معاملہ تسلیم کیا تو وہ اڈیالہ جیل گئے، جہاں عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم نے معائنہ کیا۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، تاہم ان کے اہلِ خانہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے باہر تقریباً 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں۔ ان کے بقول وہ اور لطیف کھوسہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے گئے تاہم چیف جسٹس چیمبر میں موجود نہیں تھے جس کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی گئی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی معاملے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 16 درخواستیں دی جا چکی ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Leave a reply