سلامتی کونسل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر سلامتی کونسل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے۔ سلامتی کونسل کے صدر نے خبردار کیا کہ اگر جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو وہ ممکنہ کارروائی کریں گے۔
اسرائیلی حملے میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی عوام بدستور مشتعل اور سراپا احتجاج ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تاحال جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پینتیس فلسطینی شہید اور چھیاسٹھ زخمی ہوگئےہیں۔









