سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا کردار اہم ہے

0
199
سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا کردار اہم ہے

سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا کردار اہم ہے

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق آئی۔ ایس۔ ایس۔ آئی پاکستان کا اہم ترین ادارہ ہے، تعلیمی شعبے میں یہ اہم کردار ادا کرتا ہے، پاکستان نے انڈین جارحیت کا مؤثر جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے، انڈیا سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا یونائٹیڈ نیشن کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے واقعات پر گہری تشویش ہے، پاکستان ایران پر جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند کرائے، چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہے۔

Leave a reply