سعودی ولی عہد کااسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بڑا اعلان

ہاٹ لائن نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جاسکتا جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ اپنے آپ میں ایک جرم ہے اور اس نے بہت سے جرائم کو ہوا دی ہے۔
سعودی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔
محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی پالیسی غیر لچکدار ہے۔ اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا چاہیے۔








