سعودی عرب پاکستان انڈیا کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک

سعودی عرب پاکستان انڈیا کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک
پاک انڈیا کشیدگی کم کرانے کے لئے سعودی عرب متحرک ہو گیا ہے، سعودی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں، انڈین میڈیا کے مطابق سعودی وزیر مملکت نے دلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ بھی نئی دلی پہنچے ہیں، اپنے دورے کے دوران کے دوران وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ نے اسی ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، اور انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔









