سعودی عرب نےکابل میں اپناسفارتی مشن دوبارہ کھول دیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتی مشن شروع کر دیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مشن کی بحالی کا مقصد افغانوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔
ایک بیان میں، سفارتی مشن نے کہاہے کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان فروغ دیا جائیگا۔








