سعودی عرب میں چاند گرہن کے موقع پر صلاۃ الخسوف کی ادائیگی کی ہدایت

0
174
سعودی عرب میں چاند گرہن کے موقع پر صلاۃ الخسوف کی ادائیگی کی ہدایت

سعودی عرب میں آج رات چاند گرہن کے موقع پر شہریوں کو صلاۃ الخسوف (چاند گرہن کی نماز) ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت اسلامی امور کی جانب سے عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اس موقع پر توبہ و استغفار کریں، اللہ کا ذکر زیادہ سے زیادہ کریں اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صلاۃ الخسوف ادا کریں۔

وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ چاند گرہن قدرت کی ایک نشانی ہے، اور ایسی صورت میں ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

ادھر حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق، مسجد الحرام میں نمازِ خسوف رات 9 بجے ادا کی جائے گی، جس کی امامت شیخ بدر الترکی کریں گے۔ جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں یہ نماز مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی، جس کی امامت شیخ عبداللہ القرافی کریں گے۔

علاوہ ازیں، رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دکھائی دے گا، جس کا مشاہدہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں بھی کیا جا سکے گا۔

Leave a reply