سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاری شروع

0
262
سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاری شروع

سعودی حکام نے منگل کے روز 24 ‘حاجیوں’ کو گرفتار کیا ہے جب کہ تمام عازمین کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج مدینہ منورہ سے 9 کلومیٹر دور مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے جب کہ سعودی حکام نے عازمین کو گرفتار کرلیا۔

سعودی حکام کے مطابق عازمین حج ویزہ کی دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے جس کے باعث انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب انڈونیشین میڈیا کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔

Leave a reply