سعودی عرب : سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نےسیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزے پر آنیوالے افراد 90 دن تک قیام کرسکیں گے، مدت ختم ہونے کے بعد ان کے ویزوں میں مزید 90 دن توسیع کی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزے فروخت کرنے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائیگا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو 5 سال کیلیے حج عمرہ سروسز کیلیے بلیک لسٹ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جائیں گی۔








