سعودی شہزادی کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان کا اظہار تعزیت

ہاٹ لائن نیوز : سعودی ایوان شاہی نےمنگل کو شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کی موت کا اعلان کیا ہے۔
شہزادی کی نماز جنازہ 4 ستمبر بروز بدھ ظہر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائیگی۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کےانتقال پر سعودی قیادت وشاہی خاندان اور عوام کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔









