سعودی حکومت کےناقد کی سزائےموت قیدمیں تبدیل

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت نے بین الاقوامی تنقید کے بعد ریٹائرڈ استاد محمد الغامدی کی سزائے موت کو 30 سال قید میں تبدیل کر دیا ہے۔
محمد الغامدی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شاہی خاندان کیساتھ ساتھ حکومتی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے تھے۔ جون 2022 میں انکی گرفتاری کے بعد ان پر مقدمہ چلایا گیا اور جولائی 2023 میں خصوصی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی۔
سوشل میڈیا پر غیر معمولی تنقید کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک امریکی نیوز چینل کو یقین دلایا کہ انصاف کیا جائے گا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ انہی الزامات کے تحت محمد الغامدی کی سزائے موت کو 30 سال قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
لندن میں مقیم سعید الغامدی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے ایک اور بھتیجے اسدالغامدی کو بھی حکومت پر تنقید کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔








