سعودی حکومت نےزائرین اور ایئر لائنز کے لئے نئی ہدایت جاری کردی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ایئر لائنز کیلئے ایک نئی ہدایت جاری کی ہے۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ایئر لائنز کو نئی ہدایات جاری کیں۔ ہدایت کے مطابق ، ویزا رکھنےوالوں کو 15 شوال کےبعد سعودی عرب کا سفر کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔
حج کی تیاریوں کا آغاز ہوچکاہے، سعودی عرب غیر ملکی ویزا رکھنےوالےغیر ملکیوں کو واپس جانیکی ہدایت کرتا ہے
سعودی وزارت حج اور عمرہ کیطرف سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں سے قوانین کیمطابق مسافروں اور ایئر لائنز کیخلاف کارروائی ہوگی۔
دوسری طرف ، حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں ، سعودی وزارت داخلہ نے 29 اپریل تک عمرہ ویزا پرآئےغیر ملکیوں کو بھی اپنے ممالک میں واپس جانیکی ہدایت کی۔









