سعودی حکومت عوامی اعتماد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگئی

0
165
سعودی حکومت عوامی اعتماد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگئی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت عوامی اعتماد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جہاں 86 فیصد شہری حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔

ایڈلمین کی طرف سے جاری کردہ سالانہ ٹرسٹ انڈیکس رپورٹ 2024 میں فیصلہ سازی اور قومی مفادات کے حصول کے حوالے سے حکومت پر سعودی عوام کے اعتماد کی فہرست دی گئی ہے۔

اسی انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ 78 فیصد شہریوں کو کاروباری شعبے کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر اعتماد ہے جب کہ 80 فیصد شہریوں کو جدید دور کے حوالے سے سعودی رہنماؤں اور سائنسدانوں پر اعتماد ہے۔

تاہم، 56 فیصد شہری ملک میں ٹیکنالوجی کے اقدامات پر حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس سروے میں 28 ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔

Leave a reply