سعودی حکام نے حجاج کرام کو خبردار کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔
ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے کسی سیاسی نعرے کے لیے نہیں، اس لیے حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔









