سعودی ائیر لائنز کا بڑا ایوارڈ

سعودی ائیر لائنز کا بڑا ایوارڈ
سعودیہ ائیر لائنز کو پیرس ایئر شو میں بہترین ایئر لائنز سروس کے ایوارڈ دیا گیا ہے، سعودیہ ایئر لائنز عالمی درجہ بندی میں بھی 3 درجے بلند رہی ہے، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں کی ووٹنگ کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17واں مقام حاصل کر لیا ہے، سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، سعودی ایئرلائن لاہور، ملتان، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے مسافروں کو سعودی عرب کے اہم مقامات تک پہنچاتی ہے، یہ اعزاز سفر کے لمحے کو بہترین بنانے کے لئے ’سعودیہ‘ ائیر لائنز کی غیر معمولی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اس ایئر لائنز نے مسافروں کی خدمات کے معیار میں اضافہ کیا ہے۔









