
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں مخالفین نےفائرنگ کر کےماں بیٹے کو قتل کر ڈالا، لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں ماں بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتولین کی شناخت عائشہ اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، عائشہ کے سسرالیوں نے فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتارا ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔









