سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، پی ٹی اے کا دعویٰ

0
147
سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، پی ٹی اے کا دعویٰ

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فورسب میرین کیبل میں موجود خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور اب انٹرنیٹ پوری رفتار اور صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل کی خرابی جون میں اوراے اے ای -1 سب میرین کیبل کی خرابی اگست میں دریافت ہوئی تھی۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق کنیکٹیویٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز شامل کی جائیں گی، دو ٹرانسورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

Leave a reply