سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت ناساز ہونے پر وطن واپس

0
60
سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت ناساز ہونے پر وطن واپس

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور کھلاڑی اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس چلے گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا لیکن سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی صحت اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مناسب دیکھ بھال کے لیے کیا گیا ہے۔ چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسیتھا فرنانڈو کی جگہ پون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

Leave a reply