سری لنکا میں قید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

0
156
سری لنکا میں قید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : سری لنکا میں کئی سالوں سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ برسوں بعد وطن واپس لوٹے تو قیدیوں کی آنکھیں خوشی سے کھل گئیں۔

گھر واپس آنے والی معمر خاتون نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مہربانیوں کو ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

ایک اور پاکستانی قیدی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ہم جن حالات میں قید تھے ، شکر ہے ہم اپنے ملک واپس آئے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے اعلان کیمطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کیلیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply