سری لنکا اور آسٹریلیا سیریز: قومی کرکٹرز کو بی بی ایل چھوڑنا پڑے گا

0
95
سری لنکا اور آسٹریلیا سیریز: قومی کرکٹرز کو بی بی ایل چھوڑنا پڑے گا

لاہور: سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے دستبردار ہونا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کے لیے مشروط این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) دیا جاتا ہے، لیکن قومی ٹیم کی ڈیوٹی کے دوران کھلاڑیوں کو دستیاب رہنا ضروری ہوتا ہے۔

بی بی ایل کے لیے این او سی 14 دسمبر سے 28 جنوری تک جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں۔

اسی طرح، فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 جنوری تک این او سی دی گئی ہے۔

ان تاریخوں کے دوران پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی، جو 7، 9 اور 11 جنوری 2026 کو دمبولا میں شیڈول ہیں۔ اس کے بعد جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہوگی۔

یہ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے، لہٰذا قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز میں شامل ہونے سے مستثنیٰ دینے کا امکان کم ہے۔

Leave a reply