سرکاری اسکولوں میں 25 فیصد بچے ذہنی و جسمانی نشوونما میں پیچھے: تحقیق

0
111
سرکاری اسکولوں میں 25 فیصد بچے ذہنی و جسمانی نشوونما میں پیچھے: تحقیق

کراچی: ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہر چار میں سے ایک بچہ ذہنی اور جسمانی نشوونما میں پیچھے رہنے کا خدشہ رکھتا ہے۔

یہ تحقیق ایک مقامی نجی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی، جس میں 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ معاشی مشکلات، سماجی پسماندگی اور لسانی مسائل بچوں کی نشوونما پر گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانوں اور اقلیتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لڑکے، لڑکیوں کی نسبت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی ترقی پر صنف، گھریلو حالات اور زبان جیسے عوامل گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اگر ان مسائل پر بروقت توجہ دی جائے تو بچوں کی تعلیمی اور ذاتی ترقی میں بہتری ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی عمر میں مناسب توجہ، غذائیت اور تعلیمی معاونت فراہم کرکے ان بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

Leave a reply