سرچ آپریشن، قیدیوں سے مختلف اسلحہ اورسینکڑوں موبائل فون برآمد

0
205
سرچ آپریشن، قیدیوں سے مختلف اسلحہ اورسینکڑوں موبائل فون برآمد

ہاٹ لائن نیوز : سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن کیا گیا، قیدیوں سے ممنوعہ اشیاء اور موبائل فون برآمد کر لیے گے۔

قیدیوں کے سامان سے چھریاں، قینچیاں، چولہے بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ ایک مخصوص حکمت عملی کےتحت کئی دن سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ آپریشن میں ایف سی اہلکاروں، ڈسٹرکٹ اور جیل پولیس نے بھی حصہ لیا۔ جیل انتظامیہ کو کافی عرصے سے علم تھا کہ قیدی لوہے کے چاقو، قینچیاں اور موبائل فون لے کر جا رہے ہیں۔

جیل انتظامیہ نے اسلحہ اور منشیات کی موجودگی پر کارروائی کی۔ قیدیوں سے ہاتھ سے بنے چاقو اور قینچی بھی برآمد ہوئی ہے۔ سینٹرل جیل کے قیدیوں کے قبضے سے نیل کٹر اور ایم پی تھری ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ آپریشن کے دوران جیل میں 1500 قیدی موجود تھے۔

سرچ آپریشن کے دوران 400 سے زائد موبائل فون برآمد ہوئے جن کے ذریعے خطرناک قیدی باہر کے جرائم پیشہ افراد سے رابطے میں تھے۔

Leave a reply